Fri. Aug 23rd, 2019

ملائیشیا کے وزیراعظم کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

صدر مملکت عارف علوی نے دورہ پاکستان پر آئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’ نشان پاکستان‘ سے نواز دیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعزاز میں ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی،جس میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ‘نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا تھا۔

اس سے قبل مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ملائیشیا سرمایہ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ ملائیشین سرمایہ کارپاکستان میں کارسازی کی صنعت میں اشتراک چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، وہ 23 مارچ کو ‘یوم پاکستان’ کی پریڈ میں مہمان اعزازی ہوں گے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ اعلی سطح وفد اور بڑے کاروباری افراد بھی ساتھ ہیں ہیں اور اسی سلسلے میں آج ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 80 سے 90 کروڑ ڈالر کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں گے، جس میں آئی ٹی، ٹیلی کام، پاور جنریشن، ٹیکسٹائل، زراعت اور حلال اشیا کی صنعتوں میں معاہدے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *