Wed. Jun 19th, 2019

نیوزی لینڈ میں بیٹے کی تدفین کیلیے آنے والی ماں انتقال کرگئی

یوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک سانحہ میں شہید ہونے والے اردن کے شہری کی ماں بیٹے کی جدائی کا غم برداشت نہ کرسکیں اوردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

نیوزی لینڈ کے موقر اخبار’ نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ کامل درویش کی  تدفین میں شرکت کےلیے ان کی 64 سالہ والدہ جمعہ کے دن نیوزی لینڈ پہنچی تھیں لیکن نماز جنازہ سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

اخبار کے مطابق اردن کے سفارتخانے نے مساجد حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری کامل درویش کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

کامل درویش کی والدہ کی میت کو اردن منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق کامل درویش چھ ماہ قبل ہی نیوزی لینڈ آئے تھے۔ اردن میں ان کے تین بیٹے اور بیوہ موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *