Wed. Jun 19th, 2019

اساتذہ کا سندھ بھر میں آج سے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی: سندھ کے سرکاری اساتذہ نے آج سے صوبے بھر میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسو سی ایشن ( گسٹا) کے صدر اشرف خاصخیلی نے کہا کہ آج سرکاری اسکولوں میں کوئی کلاسز نہیں ہوگی۔

اساتذہ کے بائیکاٹ کے بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز اساتذہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کے دوران پولیس نے اساتذہ پر شیلنگ کی، احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے تشدد کے بعد انہیں منانے کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *