Mon. Jun 17th, 2019

کراچی کی ماڈل گرل لاہور میں مبینہ طور پر قتل

کراچی کی 22 سالہ ماڈل لاہور میں مبینہ طور پر قتل ہوگئی، مقتولہ اقراء ماڈلنگ کے لئے گھر والوں سے ناراض ہو کر کراچی سے لاہور آئی تھی۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی کے رہائشی 3 افراد عثمان،حسن بٹ اور عمر رضا بٹ نے 22 سالہ اقراء سعید کو دو دن پہلے بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال داخل کرا یا اور فرار ہوگئے۔

دوران علاج اسپتال میں اقراء کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اقراء کو نشہ آور چیزکھلائی گئی ،جس سے اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ماڈل اقراء کا تعلق کراچی سےبتایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *