Mon. Jun 17th, 2019

نااہلوں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جا ر ہا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نااہلوں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا ہے۔

گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ قرض نہیں لیں گے کیونکہ اس سے ملک کی سلامتی گروی میں چلی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا لیکن قرض نہیں لوں گااور آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ڈالر 100 روپے کا تھا آج 142 روپے کا ہو گیا ہے، کٹھ پتلی نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج نوجوان بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ لوگ آہستہ آہستہ 18ویں ترمیم کو ختم کر دینا چاہتے ہیں، سندھ کے عوام پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں ون یونٹ کی طرز کا نظام لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے ان سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا، کوئٹہ میں اتنا بڑا سانحہ ہوا لیکن ہمارے وزیراعظم ابھی تک وہاں نہیں پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *