Wed. Jun 19th, 2019

پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ معطل

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں چیئرمین احسان مانی کے فیصلوں کی مخالفت کرنے والے رکن نعمان بٹ کو معطل کر دیا ہے۔

اُن کے خلاف بورڈ کے رکن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، کرکٹ بورڈ نے معاملہ آزاد ایڈجوڈیکیٹر کے پاس بھیج دیا۔ نعمان بٹ پر حساس دستاویزات میڈیا سے شیئر کرنے اور چیئرمین بورڈ کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نعمان بٹ کو گورننگ بورڈ کے کسی اجلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی، پی سی بی نے قانون کے مطابق نعمان بٹ کا معاملہ آزادانہ ایڈجوڈیکٹر کو بھیج دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نعمان بٹ پی سی بی قوانین کے مطابق پریس کانفرنس کرنے کے اہل نہیں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *