Fri. Aug 23rd, 2019

کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ وزیرخزانہ کا قلم دان ٹیکنو کریٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آج شام وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وزراء کے قلم دان تبدیل ہوں گے جبکہ کچھ وزراء کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم،توانائی، پلاننگ، خزانہ ، داخلہ کے وزراء تبدیل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *