Wed. Jul 17th, 2019

شہرقائد کے ساحل پر ریس لگانا منچلے نوجوانوں کو مہنگا پڑگیا ،

شہرقائد کے ساحل پر ریس لگانا منچلے نوجوانوں کو اس وقت مہنگا پڑگیا ، جب لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی سمندربرد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے متصل فرنچ بیچ نامی ساحل پر نوجوان پانی میں گاڑی اتار کر ریس لگا رہے تھے کہ گاڑی ریت میں پھنس گئی، لہروں کے زور سے گاڑی کا توازن بھی برقرار نہ رہا۔

نوجوانوں نے گاڑی کو ریت سے نکالنے کی جتنی کوشش کی ،وہ اتنا ہی اندر دھنستی گئی یہاں تک کہ مکمل طور پر ڈو بنے پر آگئی۔

خوش قسمتی سے نوجوانوں نے عین وقت پر درست فیصلہ کیا اور گاڑی کو سمندری ریت سے باہر نکالنے کی کوشش چھوڑ کر باہر کی جانب کودے اور اپنی جان بچائی۔

نوجوانوں کے دیکھتے ہی دیکھتے سمندر کی تیزو تند اور بھپری ہوئی لہروں نے گاڑی کو ایسے حرکت دینا شروع کردی جیسے کوئی بچہ اپنے کھلونے سے کھیلتا ہے۔

کچھ ہی دیر میں گاڑی نوجوانوں کی آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوکر سمندر برد ہوگئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *