Mon. May 27th, 2019

جرمن خاتون محبت کی خاطر جرمن چھوڑ کر پاکستان آبسی، اسلام قبول کرکے محبوب سے نکاح کرلیا

کامونکے (آن لائن) جرمن خاتون  محبت کی خاطر جرمن چھوڑ کر پاکستان آبسی، اسلام قبول کرکے محبوب سے نکاح کرلیا، بتایا گیا ہے محلہ سلامت پورہ کامونکے میں عدنان احمد گذشتہ تین سال سے جرمن رہائش پذیر تھا ، تین ماہ قبل جرمنی سے واپس پاکستان آگیا ، عدنان احمد نے جرمنی میں مقامی فیملی کے ہاں اپنی رہائش رکھی ہو ئی تھی اسی گھر کی جرمن خاتون آرفی گیلس عدنان احمد کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور جدائی براشت نا کر سکی جو گذشتہ دنوں پاکستان میں عدنان کو تلاش کرتےہو ئے کامونکے آگئی ، جہاں اس نے معروف عالم دین محمد حسین مدنی سے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اسکا اسلامی نام نتاشہ رکھا گیا ، جسکے بعد عدنان احمد سے نکاح کرکے نتاشہ آرفی گیلس سے نتاشہ عدنان بن گئی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نتاشہ عدنان نے کہا کہ اسے یقین نہیں آ رہا کہ اسے اسکا محبوب مل گیا ہے ، اب وہ اپنے خاوند کے نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہے اور مستقل پاکستان میں ہی رہے ، جبکہ عدنان احمد نے بھی شادی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *