Wed. Jun 19th, 2019

طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات پھر منسوخ

کابل(این این آئی)طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر منسوخ کر دیئے گئے۔افغان میڈیا نے صدارتی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطری حکومت نے افغان نمائندوں کی فہرست کو مسترد کر کے نئی فہرست بھیجی ہے جس میں افغانستان کے تمام شعبوں کینمائندگی نہ ہونے پر افغان حکومت نے فہرست مسترد کردی۔افغان حکام کے مطابق قطری حکومت کا اقدام قابل قبول نہیں، قطر 250 افغان نمائندوں کو آنے کی اجازت دے۔افغان صدارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مطالبات تسلیم نہ کرنے تک دوحا مذاکرات منسوخ کیے ہیں۔یاد رہے کہ طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان ملاقات 20 اور 21 اپریل کو قطر میں ہونا تھے اور مذاکرات کیلئے افغان حکومت نے 250 رکنی فہرست تیار کی تھی۔افغان حکومت کی مذاکرات کیلئے تیار کی گئی فہرست پر طالبان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شادی یا کسی اور مناسبت سے دعوت اور مہمان نوازی کی تقریب نہیں کہ کابل انتظامیہ نے کانفرنس میں شرکت کیلئے 250 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔طالبان نے قطر میں مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی طرف سے ملنے والی طویل فہرست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کانفرنس ہے شادی کا ولیمہ نہیں ہورہا اور وفد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ مذاکرات انیس سے اکیس اپریل تک قطر میں کیے جانے تھے جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر بات کی جانی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *