Wed. Jun 19th, 2019

عمران خان نے بی جے پی کی حمایت میں بیان کیوں دیا؟

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کے جذبہ خیر سگالی کو اپنی منفی سوچ کا لبادہ پہناتے ہوئے ریورس سوئنگ اور بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ عمران خان نے بی جے پی کی حمایت میں بیان دیکر ووٹرز کو متنفر کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی وزیراعظمکا بی جے پی کی حکومت بننے کی صورت میں پاک بھارت مذاکرات میں کامیابی کے روشن امکان والا بیان کچھ اور نہیں بلکہ ریورس سوئنگ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ عمران خان کے ریورس سوئنگ کو بھارتی عوام ہیلی کاپٹر شاٹ مار کر گراؤنڈ سے باہر پھینک دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *