Wed. Jun 19th, 2019

کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید بامشقت اور ملکی بدری کی سزا

کویت سٹی (این این آئی)کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید بامشقت اور ملکی بدری کی سزا۔کویت کی اپیل کورٹ نے مقامی باشندے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں سعودی شہری کو 3 برس قید بامشقت اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔ کویت میں مقیم سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر خود کو صنف نازک ظاہر کرتے ہوئے ایک کویتی شہری سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اس سے غیر مناسب تصاویر کا تبادلہ کیا۔ بعد ازاںکویتی شہری کو بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔ کویتی شہری نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اہلکاروں نے بلیک میلر کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ سائبر کرائم کے ادارے نے سعودی شہری کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 برس قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *