Wed. Jun 19th, 2019

لاہور میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس،2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ خستہ حال عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے ملبے سے چار زخمیوں کو نکال لیا جنہیں طبی امداد کیلیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اندرون بھاٹی گیٹ کے محلہ اسلم خان میں افسوسناک واقعہ، تین منزلہ خستہ حال عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ رات گئے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے 6 لاشیں نکالی گئیں جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد، قاسم، شاہین بی بی، فرزانہ بی بی کے نام سے ہوئی، المناک حادثے نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ حادثے میں زخمی 40 سالہ خضر، 15 سالہ نعاف، 6 سالہ حسیب اور 3 سالہ ا ریب کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ریسکیو ٹیموں کو بھر پور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *