Wed. Jun 19th, 2019

سری لنکا بم دھماکوں میں5 پاکستانی بھی زخمی

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچز اور ہوتلوں میں ہونے والے بم دھماکوں  میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمی ہونے والوں میں پاکستان کا ایک مرد اور چارخواتین بھی شامل ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے ہوٹلز پر ہونے والے بم دھماکوں میں 4 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جوایک ہوٹل میں موجود تھیں تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارا سفارتی عملہ بھی ہسپتال میں ہی ہے اور ہائی کمشنر کی جانب سے رابطے کیلیے نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *