Mon. Jun 17th, 2019

جعلی اکاؤنٹس کیس۔ آصف زرداری کے قریبی دوست سمیت 6 ملزمان گرفتار

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا سابق صدر آصف زرداری کے کاروباری شراکت دار اورقریبی دوست ہیں، ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے بھی جعلی اکاؤنٹس میں بڑی رقومات منتقل کی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کی گرفتاری کو اہم پیشرفت تصور کیا جارہا ہے، ڈاکٹرڈنشا انکل سریا کی کمپنی میسرز گلیکسی کنسٹرکشن کو کلفٹن میں 3 رفاہی پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو یہ پلاٹ الاٹ کیے تھے جب کہ جے آئی ٹی نے تحقیقات میں ڈنشا انکل سریا اور ان کی کمپنی کو آصف زرداری کا فرنٹ مین قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *