Wed. Jul 17th, 2019

پاکستان نے بھارتی سازش ناکام بنادی

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی سازش ناکام بنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشت گرد قرار دیا جانا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت اور امریکا کا موقف مسعود اظہر کو کشمیر اور پلوامہ حملے سے جوڑنے سے متعلق تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کشمیری جدوجہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی ۔

ذرائع کے مطابق یو این کمیٹی کے سامنے بھارت کشمیر کی تحریک حق خودارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا۔

سفارتی ذرائع نے اہم محاذ پر بھارتی ناکامی کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *