Fri. Jul 19th, 2019

اربوں ڈالرز واپس ، سیاست چھوڑنے کی ڈیل فائنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری  غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے کہا ہے کہ وہ اربوں ڈالرز دینے کو تیار ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ وہ ایک، دو ، دس یا بیس بلین ڈالر ہیں۔ لیکن وہ پیسے دینے اور ڈیل کر کے جانے کو تیار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شریف برادران اپنی سیاست چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔لیکن صرف ایک چیز رہ گئی ہے جس پر اتفاق رائے نہیں ہو رہا۔نواز شریف کیمپ اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین صرف ایک بات پر اتفاق نہیں ہورہا۔ نواز شریف اور شریف خاندان کے جو لوگ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم جس طرح ہم ٹی ٹی (ٹیلی گرافک ٹرانزیکشن) لگواتے رہے ہیں، ویسے ہی ہم ٹی ٹی لگوا دیں گے جبکہ اسحاق ڈار صاحب وہاں سے پاکستانی حکومت کو ٹی ٹی لگوا دیں گے لیکن ہم اس کا اعتراف نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آچکی ہیں بیک ڈور معاملات طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *