Wed. Jun 19th, 2019

سندھ کو نااہلوں کے ٹولے کے حوالے نہیں کر سکتے‘فردوس عاشق اعوان پھٹ پڑیں

پسرور(آن لائن )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کو نااہلوں کے ٹولے کے حوالے نہیں کر سکتے‘ خدشہ ہے ایڈزوبائی بیماری نہ بن جائے ،حکومت سندھ کی مدد کو تیار ہیں ،یہ خود صرف کرپشن کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے پسرور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایڈزکے کنٹرول کیلئےسندھ حکومت کی مددکوتیارہے،وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر صحت ڈیٹااکٹھاکررہے ہیں، اسکے بعد اس پر مشاورت کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ سندھ کے عوام کونااہل ٹولے کے حوالے نہیں کرسکتے ،سندھ حکو مت کر پشن کر نے پر مصروف ہے ان کو غریب عوام کی کو ئی فکر نہیں ، خدشہ ہے ایڈزوبائی بیماری نہ بن جائے قانون سازی سے اداروں کومضبوط کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *