Mon. Jun 17th, 2019

شریف خاندان کی کون سی خاتون اندھیرے میں جا کر عمران خان سے رحم کی بھیک مانگ رہی ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی قاضی سعید نے سوال پوچھا کہ رات کے اندھیرے میں جاکر وزیراعظم عمران خان سے بھیک کون مانگ رہا ہے ؟ جس کے جواب میں سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی تیسری اہلیہ تہمینہ درانی رات کے اندھیرے میں وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات کر رہی ہیں ۔اس کیلئے انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ محترمہ کی آشیرباد بھی حاصل ہے جبکہ دیگر بہن بھائیوں اور ان کی فیملیز کی بھی ’’ ایسے نہ کیا تو ہم تو 100سالوں تک جیل میں پڑے رہیں گے‘‘ سپورٹ حاصل ہے ۔ ‎واضح رہے کہ اس سے پہلے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری  غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان نے کہا ہے کہ وہ اربوں ڈالرز دینے کو تیار ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ وہ ایک، دو ، دس یا بیس بلین ڈالر ہیں۔ لیکن وہ پیسے دینے اور ڈیل کر کے جانے کو تیار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شریف برادران اپنی سیاست چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔لیکن صرف ایک چیز رہ گئی ہے جس پر اتفاق رائے نہیں ہو رہا۔نواز شریف کیمپ اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین صرف ایک بات پر اتفاق نہیں ہورہا۔ نواز شریف اور شریف خاندان کے جو لوگ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم جس طرح ہم ٹی ٹی (ٹیلی گرافک ٹرانزیکشن) لگواتے رہے ہیں، ویسے ہی ہم ٹی ٹی لگوا دیں گے جبکہ اسحاق ڈار صاحب وہاں سے پاکستانی حکومت کو ٹی ٹی لگوا دیں گے لیکن ہم اس کا اعتراف نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آچکی ہیں بیک ڈور معاملات طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *