Mon. Jun 17th, 2019

عمران خان کو مسلط کرنے والوں نے ملک کو تورا بورا بنادیا،پیپلز پارٹی والوں کا جوابی وار

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلط کرنے والوں نے ملک کو تورا بورا بنادیا ہے،عوام پر ہر روز مہنگائی کی بمباری ہو رہی ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے عمران خود کشی کیوں نہیں کرتے۔ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عوام پر ہر روز مہنگائی کی بمباری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہعمران خان نے تجاوزات کی آڑ میں لاکھوں مزدوروں کو بے گھر کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لاکھوں مزدور سے روز گار چھینا۔انہوں نے کہاکہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے عمران خود کشی کیوں نہیں کرتے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ قوم منتظر ہے عمران خودکش کا وعدہ کب پورا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *