Mon. May 27th, 2019

نوازشریف عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا

سابق وزیراعظم کی صاحبزادہ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عوام کی آواز بننے کی سزا مل رہی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے ،نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں انکا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا، یہ جدوجہد آپ کے لیے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *