Wed. Jul 17th, 2019

ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت میں9روپے اضافہ کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پیٹرول کی قیمت میں9روپے اضافہ کرکے 108 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے قیمتوں میں فوری اضافے کو موخر کرتے ہوئے معاملہ ای سی سی کو ارسال کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجویز شدہ قیمتوں کے مطابق اضافہ نہ ہونے پر حکومت کو پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *