Mon. May 27th, 2019

عمران خان کا سب سے قریبی معاون خصوصی کو وفاقی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) کارکردگی صفر‘ کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافہ کی خبریں‘ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے تین مزید وزراء کو باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں دو وزراء اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہسمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔ عمران خان نے چند رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر جبکہ دیگر دو وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *