Mon. May 27th, 2019

شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کو ہائیکورٹ نے بڑا ریلیف فراہم کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے اہم کردار شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پرفیصلہ سنا دیا ہے۔ شاہ زیب کو قتل کرنے والے شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کو ختم کر کے عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو اس کیس میں سزائے موت کا حکم دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *