Fri. Jul 19th, 2019

عمران خان پر کون نظر رکھے گاکہیں خودکشی نہ کرلیں

کراچی ( آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے معاہدے پرپی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ایم ایف قراردیدیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف سے معاہدے پر حکومت پر طنزکرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ایم ایف قراردیدیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پرکہا ہے کہ وزیراعظم پر کون نظر رکھے گا کہیں خودکشی نہ کرلیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آئو ٹ پیکیج کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت آئی ایم ایف 39ماہ میں پاکستان کو 6ارب ڈالر قرض دے گاجبکہ عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *