Mon. May 27th, 2019

محکمہ سکولز ایجوکیشن کا نیا حکم، سکولوں کے سربراہان کی پریشانی بڑھ گئی

سکول انفارمیشن سسٹم پر سرکاری سکولوں کی جانب سے غلط معلومات کا اندرج پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سکولوں کو اساتذہ، طلباء، کلاس رومز اور فرنیچر کی تعداد درست فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سکول انفارمیشن سسٹم پر سرکاری سکولوں کی جانب سے غلط معلومات کے اندرج کے معاملہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 78 سکولوں کو شوکاز جاری کئے ہیں۔

مذکورہ سکولوں میں 27 تحصیل کینٹ، 24 تحصیل ماڈل ٹاون، 17 تحصیل سٹی، 7 شالیمارٹاون اور 3 تحصیل رائیونڈ سے ہیں، ان سکولوں میں گورنمنٹ ایلمنٹری سکول مدینہ کالونی، والٹن اور گلستان کالونی کے سکولز شامل ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ سکول اردو بازار، داتانگر، شاہدرہ، ٹائون شپ، تکیہ لہری شاہ، گورنمنٹ ہائی سکول رحمان پورہ، جلوموڑ اسٹیشن، سلامت پورہ اور گھوڑے شاہ بھی شامل ہیں۔

مذکورہ سکولوں کی جانب سے اساتذہ، درجہ چہارم، کلاس رومز اور فرنچر کی تعداد کا اون لائن اندراج غلط کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول انفارمیشن سسٹم پر دو روز میں معلومات کا درست اندراج کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم اندراج درست نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *