Fri. Jul 19th, 2019

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 افراد شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دالیپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا، واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد قابض فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور اس دوران دونوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے اور ضلع بھر میں کرفیوں کا سماں ہے جہاں قابض فورسز نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *