Mon. May 27th, 2019

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا جعلساز کراچی سے گرفتار

کراچی: پولیس نے خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد اقبال نامی شخص خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، نیوی کے یونیفارم اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی جعلی شناخت ظاہر کر کے شادیاں کرتا اور متاثرہ خاندان سے بھاری رقوم بٹورتا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ اس کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحے کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عابد اقبال نے ابتدائی تفتیش میں جعلسازی کا اعتراف کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *