Wed. Jun 19th, 2019

سکول ٹیچرز کی اگلے عہدوں پر ترقی کا طریقہ کار بتدیل

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےپرائمری سکول ٹیچر کوایلمنٹری سکول ٹیچرز کےعہدے پر ترقی دینے کے لئے موجودہ پالیسی تبدیل کردی ہے جس پر پنجاب ٹیچرز یونین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پرائمری سکول ٹیچر سےایلمنٹری سکول ٹیچرز کےعہدے پرترقی کے لئے نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے تحت پی ایس ٹی اساتذہ کوای ایس ٹی کےعہدے پر ترقیاں دینےکے لئے آئندہ صرف دو سنیارٹی لسٹ تیار کی جائیں گی۔

سنیارٹی لسٹ آرٹس اور سائنس ٹیچرز پرمشتمل ہوں گی ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےنئی پالیسی کے تحت فہرستیں تیار کرنے کے لئے پنجاب بھر کی اتھارٹیزکومراسلہ جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ای ایس ٹی سائنس، میتھ، انگریزی اردو اور جنرل کی لسٹ الگ الگ بنائی جاتی تھیں، اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین نے تحفظات کا اظہار کہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف سائنس اور آرٹس کی سنیارٹی لسٹ بنانے سےانگریزی اور اردو کے ٹیچرزکی قلت پیدا ہو جائے گی، سنیارٹی لسٹ پرانی پالیسی کے تحت بنانے سے تمام اساتذہ کو فائدہ ہو رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *