Wed. Jun 19th, 2019

حکمران جماعت کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ

پشاور : عوامی رائے پر مشتمل سروے میں حکمران جماعت کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافے دیکھنے میں آیا، خیبرپختونخوا میں جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے روشن پاکستان اوپینین پول کے ہونے والے سروے کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دوبارہ الیکشن ہونے کی صورت میں کون سی جماعت کامیابی حاصل کرے گی اس حوالے سےعوامی رائے لی گئی تو نتائج میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سروے کے مطابق اگر دوبارہ انتخابات کروائے جائیں تو تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات مقابلے میں نو نشستیں زیادہ جیت سکتی ہے۔ اگر اب انتخابات کروائے جائیں تو تحریک انصاف 75 نشستیں جیتے گی، جمعیت علماء اسلام 11 نشستیں اور مسلم لیگ (ن) 5 نشستیں، اے این پی 4 اور پیپلز پارٹی 2 نشستیں جیت سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *