Fri. Aug 23rd, 2019

عبدالحفیظ شیخ حکومت کا روڈ میپ کل قوم کے سامنے رکھیں گے، فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ حکومت کا روڈ میپ کل قوم کے سامنے رکھیں گے،  اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور معیشت میں بھی بہتری کے واضح اشارے ملے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوم مثبت تبدیلی کی طرف رواں دواں ہے، عمران خان آہستہ آہستہ معاشی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں مگر کچھ لوگ چوردروازے سے خود کو زندہ رکھنے کے لیے ابھی بھی سیاست کررہے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ حکومت کاروڈمیپ کل قوم کےسامنے رکھیں گے، اسٹاک مارکیٹ کی بہتری معیشت میں بہتری کاواضح اشارہ ہے مگر سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کے لیے وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تتر بتر اور انتشار کا شکار ہے، مریم بی بی کہتی ہیں حکومت کو گرانا نہیں چاہتے جبکہ شہباز شریف اپنا الگ بیانیہ لے کر ملک کے باہر بیٹھے ہیں، جب حوصلے پست ہوجائیں توصفوں میں افراتفری نظرآتی ہے، ہم عوام کے ساتھ مل کر اپوزیشن کی ہرسازش کوناکام بنائیں گے اور اداروں کواکیلانہیں چھوڑیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سےمتعلق ویڈیو کامعاملہ ٹارگٹڈ ایجنڈاہے، اس لیے اپوزیشن جان بوجھ کر اس معاملے میں وزیراعظم کو بھی ملوث کررہی ہے، نیب کو ایک مؤثر ترجمان فوری طورپرسامنےلاناہوگا تاکہ ہر سازش کا فوری جواب دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پر امیدرہیں،معاشی محاذپرعمران خان منزل کی جانب رواں دواں ہیں،عوام اور ان کے حقوق کی جنگ جاری رہےگی اور کامیابی پاکستان کی ہی ہوگی، کچھ سیاسی بونے وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں مگر وہ ایسا کرنے سے پہلے اپنا چہرہ آئینے میں جاکردیکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *