Thu. Jul 18th, 2019

ازبک نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ازبک نائب وزیراعظم الیور گنیف پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ازبک نائب وزیر اعظم وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح وفد بھی ازبک نائب وزیر اعظم کے ہمراہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ازبک نائب وزیراعظم کے ہمراہ آنے والا وفد سرمایہ کاری، بیرون ملک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی وزرا اور دیگر سینئر اہل کاروں پر مشتمل ہے۔

ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم الیور گنیف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے، اور محکمہ ریلویز، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، صحت اور تجارت کے وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملیں گے۔

ڈپٹی پرائم منسٹر کے دورے سے پاکستان اور ازبکستان کے مابین کثیر الجہتی تعاون کو مختلف شعبہ جات میں مزید فروغ ملے گا۔

دورے سے ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اقتصادی پارٹنر شپ کا راستہ مزید ہم وار ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *