Wed. Jun 19th, 2019

سرفراز احمد کی وہ سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی

برسٹل : سرفراز احمد کی وہ سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی، قومی ٹیم کے کپتان کو 49 واں اوور شاداب خان سے کروانے پر شدید تنقید کا سامنا، ماہرین کرکٹ بھی سرفراز کے فیصلے پر حیران۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ نے 74 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں شکست کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹر سے غصے سے پھٹ پڑے ہیں۔شائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی اس شرمناک شکست کا ذمہ دار سرفراز احمد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ماہرین کرکٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ جب آخری اوورز میں گیند سوئنگ ہونے لگی تھی، اور وہاب ریاض کی شاندار گیند بازی کے باعث میچ کسی حد تک پاکستان کے ہاتھ میں آگیا تھا، تو ایسے میں سرفراز احمد کی جانب سے 49 واں اوور کسی فاسٹ باولر سے کروانے کی بجائے لیگ اسپنر شاداب خان سے کیوں کروایا گیا۔  ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔ ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *