Fri. Aug 23rd, 2019

پی ٹی وی میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے : فردوس جمال

لاہور: سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ  پی ٹی وی کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اصلاحات لائی جائیں، قومی ٹی وی کے تمام سٹیشنز سے ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی چاہیے اور اس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فردوس جمال نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں کو دیکھ کر ہمسایہ ملک نے ڈرامے بنانا شروع کئے ۔ پہلے پی ٹی وی لاہورسمیت تمام سینٹرز سے پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ہر صوبے اور علاقے
کی نمائندگی ہوتی تھی لیکن اب سلسلہ ختم ہو گیا ہے جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے تقاضوں کے مطابق پی ٹی وی میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں انہیں مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ذمہ داران سے بات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *