Wed. Jun 19th, 2019

شوبز میں حسد اور بغض کا رجحان دوسرے شعبوں سے زیادہ ہے : اسلم شیخ

لاہور : سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں حد سے منافقت ہے ، جو لوگ کچھ دیر پہلے آپ کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں آپ کے جانے کے بعد وہی لوگ آپ کی برائیاں کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اسلم شیخ نے کہا کہ دوسرے شعبوں میں بھی حسد اور بغض کا عنصر ہوتا ہے لیکن میرے تجربے کے مطابق شوبز میں اس کا رجحان حد سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہدوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے اور اس سے دلی اطمینان ملتا ہے جبکہ
یہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو دوسروں کی کامیابی پر خود کو بلا وجہ ہلقان کر لیتے ہیں اور وہ لوگ سب سے زیاد ہ بے چین بھی نظر آتے ہیں۔ اسلم شیخ نے کہا کہ ہمیں محبت ، بھائی چارے کو فروغ اور ایک دوسرے کی کامیابی کے لئے سیڑھی بننا چاہیے اور اس سے حاصل ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *