Wed. Jun 19th, 2019

دنیا میں ماں سے زیادہ خوبصورت اور احساس کا رشتہ موجود نہیں ‘ عمران اشرف

لاہور: نامور اداکار عمرا ن اشرف نے کہا ہے کہ دنیا میں ماں سے زیادہ خوبصورت اور احساس کا رشتہ موجود نہیں ،جن کی مائیں نہیں ہیں ان سے اس ہستی کی قدر پوچھیں جن کا دل ان کے لئے خون کے آنسو روتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ماں دنیا کا قیمتی اثاثہ ہے اور کوئی بھی رشتہ اس کا کوئی نعم البدلنہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی مائیں حیات ہیں میں انہیں نصیحت کروں گا کہ ان کی قدر کریں اور یہی دنیا اور آخرت میں  کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ جن لوگوں کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں و ہ ہر قدم پر کامیابی سمیٹتے ہیں اور ان کی راستے کی مشکلات خود بخود دور ہوتی چلی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *