Thu. Jul 18th, 2019

نیب کیسز میں ملوث علی جہانگیر صدیقی کو تحریک انصاف کی حکومت نے بھی اہم ترین عہدے پر تعینات کردیا

اسلام آباد : وزارت خارجہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کردیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو سرمایہ کاری کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے ان کی تقرری کا اطلاق 13 جون سے ہوگا اور وہ اعزازی سفیر ہوں گے ان کی تعیناتی وزیراعظم کی منظوری سے ہوئی ہے۔ واضح رے کہ علی جہانگیرصدیقی کے خلاف نیب میں پہلے سے ہی  بدعنوانیوں کا ایک ریفرنسزیر تفتیش ہے اور اس حوالے سے علی جہانگیر صدیقی    کو متعدد بار نیب میں طلب
بھی کیا جاچکا ہے   اور جس بینک کے   اہم عہدیدارہیں اس بینک کے حوالے سے بھی  کئی اہم   سوالات اٹھائے جاچکے ہیں صدیقی کو سابق حکومت نے امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقررکیا تھا اور اس وقت بھی ان کی تقرری پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا پی ٹی آئی حکومت  میں   انکی سفیر برائے سرمایہ کاری  عہدے پر تقرری بھی ایک مشکوک  عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *