Thu. Jul 18th, 2019

اداکارہ ایشا دیول کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش

ممبئی : بولی وڈ اداکارہ 37 سالہ ایشا دیول کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہیں پہلے بھی ایک بیٹی ہے۔ایشا دیول ماضی کی مقبول اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ہیں۔اداکارہ نے رواں برس جنوری میں سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی دوسرے بچی کی ماں بننے والی ہیں۔ایشا دیول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2017 کےآخر میں ہوئی تھی۔ایشا دیول کے ہاں پہلے بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب بھی ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش تین دن قبل 10 جون کو ہوئی اور اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔ایشا دیول نے دوسری بیٹی کا نام مرایا تختانی رکھا اوران کی پہلی بچی کا نام رادھیا تختانی ہے۔ایشا دیول نے 2012 میں بھارتی صنعتکار تختانی سے شادی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *