Thu. Jul 18th, 2019

ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ بھارت، میچ کون جیتے گا؟وریندر سہواگ نے بڑی پیش گوئی کردی

ممبئی: بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والا میچ پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے کیوں کہ اس میں پاکستان کی جیت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ایک انٹرویو میں عالمی کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گیند بازی ہمیشہ سے اچھی رہی ہےاور دونوں ممالک کے میچ سے قبل بھارت کی بلے بازی اور گیند بازی کی بات ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو یہ ٹورنامنٹ
کھل جائے گا تاہم مجھے ایسا لگتا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میچ جیت جائے گا، کیونکہ بھارت کو ہرانا نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر اور وہاب ریاض بہت اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں مگر اصل مسئلہ میچ کے درمیانے اوورز میں ا?تا ہے کیونکہ حسن علی وکٹیں نہیں لے پا رہے۔پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میچ سے قبل فائنل ہے مگر میرے نزدیک ایسا نہیں یہ پول کی دو ٹیموں کا عام میچ ہے۔سہواگ نے کہا کہ اگر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹاپ ا?رڈر رن نہ بنا سکا تو کیا مڈل ا?رڈر رن بنا پائے گا؟انہوں نے کہا کہ اگر شروع کے دس اوورز میں بھارت کی وکٹ نہ گری تو انہیں میچ ہرانا بہت مشکل ہے۔  بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والا میچ پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے کیوں کہ اس میں پاکستان کی جیت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ایک انٹرویو میں عالمی کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گیند بازی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے اور دونوں ممالک کے میچ سے قبل بھارت کی بلے بازی اور گیند بازی کی بات ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *