Thu. Jul 18th, 2019

پاک بھارت ہالی وولٹیج میچ: ایک ٹکٹ کی قیمت کتنے لاکھ تک پہنچ گئی؟

مانچسٹر : پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کے میچ کا ایک ٹکٹ تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہونے لگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 25 ہزار کی گنجائش والے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم کے لیے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹس خریدنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ان ٹکٹوں کی مانگ اب اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایک ٹکٹ ڈھائی ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہورہا ہے۔پاک بھارت تناؤ کیوجہ سے دونوں ممالک اب کم ہی کرکٹ کے میدان پر ا?منے سامنے ا?تے ہیں۔اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں اور یہ گرین شرٹس نے اس میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔اس میچ کو 50 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا تھا اور اسے نہ صرف کرکٹ بلکہ تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں شامل کیاگیا۔ میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *