Thu. Jul 18th, 2019

مختلف ممالک کے سفارتخانے شراب کی سمگلنگ میں ملوث،ایک ماہ میں کتنے ممالک کے کنٹینرز پکڑ ےگئے

اسلام آباد : مختلف ممالک کے سفارتخانوں کا  شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف  ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران آٹھ ممالک کے کنٹینرز پکڑ کر ضبط کئے گئے، ذرائع کے مطابق سفارتخانوں کو اگر شراب منگوانی ہوتی ہے تو اس کے لئے باقاعدہ طور پر  اجازت طلب کرنا ضروری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یہ کنٹینرز جن سے شراب برآمد ہوئی انکو شک کی بنیاد پر کراچی میں کسٹمز حکام نے روکا،روکے جانےکے بعد حکام نے دفترخارجہ کو کنٹینرز کھولنے کے لئے لکھا۔ ذرائع نے بتایاکہ دفترخارجہ نے آگے متعلقہ سفارتخانے کو کنٹینرکھولے جانے سے
متعلق آگاہ کیا جس پر سفارتخانے، دفترخارجہ حکام اور کسٹم حکام کی موجودگی میں کنٹینر کھولا گیا،برآمد شراب کی پاکستان میں ویلیو تقریباً پندرہ سے بیس کڑوڑ روپے ہے،آٹھ ممالک میں سے سات کے کنٹینرز کھولے گئے ہیں،ان ممالک میں ساؤتھ افریقا، نارتھرن سائپرس، بوسنیا، سیریا، لبنان اور انڈونیشیا شامل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *