Thu. Jul 18th, 2019

اسلاموفوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے : ملیحہ لودھی

نیو یارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اور مذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے۔بدھ کے روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے اوراس سے نمٹنے کیلئےفوری اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پرنفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا کو تشدد کی حوصلہ افزائی کے پلیٹ فارم کے طورپراستعمال نہ
ہونے دیا جائے جبکہ بیشتر ممالک میں سیاسی وانتخابی فائدے کیلئے نفرت آمیز تقاریرکی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *