Thu. Jul 18th, 2019

گروپ بندی کے معاملے پر سرفراز کی آنکھیں بند ہیں تو قیادت کے قابل نہیں،معین خان

کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے کہاہے کہ اگر ٹیم میں گروپ بندی کے معاملے پر سرفراز احمد کی آنکھیں بند ہیں تو وہ قیادت کے قابل نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی بھارت کے خلاف شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں پھٹ پڑے تھے اور انہوں نے کسی کھلاڑی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا تھا کہ اگر کچھ برا ہوا تو میرے ساتھ اور بھی بہت سے لوگ جائیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ورلڈکپ میں ابھی ہمارے چار
میچز باقی ہیں، ہم ورلڈ کپ سے ابھی باہر نہیں ہوئے، اگلے میچز میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا متحدہو کر کھیلنا ضروری ہے۔معین خان نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ میں بھی پہلے ہم ہارے تھے اور پھر جیتے تھے، تاریخ کو دہرانے کیلئے لڑکوں میں جذبہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان وسیم اکرم بھی انگلینڈ میں ہی موجود ہیں، وہ قومی ٹیم کو بہترین گائیڈ لائن دے سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ ان ہی لڑکوں نے ہمیں چیمپیئن بنایا ہے اور اب بھی ان پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔سابق کپتان کا ٹیم میں گروپ بندی کے حوالے سے خبروں پر بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ گروپ بندی کے معاملے پر اگر سرفراز کی آنکھیں بند ہیں تو وہ قیادت کے قابل نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *