Thu. Jul 18th, 2019

صرف ٹیلنٹ چلے گا، سفارشی آگے نہیں جاسکتا : وسیم اکرم

مانچسٹر /اسلام آباد : سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا ورنہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ کوچ بدلنے اور سلیکٹر بدلنے سے کیا ہوگا ؟ پلیئر تو یہی ہیں، اگر کوئی ہے تو سامنے آئے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ فرسٹ کلاس پر 10،15 سال سے کسی نے کوئیتوجہ نہیں دی، ٹیم میں سفارشی ہیں یا نہیں، مجھے معلوم نہیں لیکن ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا، سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارت نے 15
سال فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ ہے، بورڈ فرسٹ کلاس پر پیسہ لگائے، اس پر توجہ دے اور نظر بھی رکھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *