Thu. Jul 18th, 2019

شہباز شریف کا ’’سلیکٹڈ وزیراعظم ‘‘کہنے پر ایوان میں شور

مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اپنی تقریر میں سلیکٹڈ وزیر اعظم کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں شور مچ گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لفظ’’ سلیکٹڈ وزیر اعظم‘‘ کو حذف کرنے کے اعلان کے باوجود بھی اس کا استعمال کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر کی قیمت ایک روپیہ بڑھ جائے تو قومی خزانے پر سو ارب روپے کابوجھ پڑتاہے،آج ایک رات میں قومی خزانے پر سات سو ارب روپے کا بوجھ بڑھ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *