Fri. Aug 23rd, 2019

کشمیر کےمعاملے پر پاک بھارت کشیدگی لیکن وزیر کشمیر علی امین گنڈا پور قنچے کھیلنے میں مصروف،

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں قنچے کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ آرائی شروع ہو گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر علی امین گنڈا پور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ،صارفین نے کہا کہ گزشتہروز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد اعظم سواتی کو نہیں بلکہ خود وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو پیش کرنی چاہئے تھی لیکن اس موقع پر بھی علی امین گنڈا پور منظر عام سے غائب رہے ، عمران خان کو چاہئے کہ ان کی جگہ کسی سنجیدہ اور ذمہ دار شخص کو یہ وزارت دے دیں اور علی امین گنڈا پور کو کابینہ سے نکال باہر کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *