Fri. Aug 23rd, 2019

وہ ملک جس نے جوہری ہتھیاروں کے لئے مختلف بینکوں سے 2 ارب ڈالر چوری کرلئے

نیو یارک : اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی سطح پر مختلف بینکوں اور کرپٹو کرنسی کی تجارت کرنیوالے اداروں پر بڑے سائبر حملے کرکے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے 2 ارب ڈالر بٹورے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کمیونسٹ شمالی کوریا گزشتہ کافی عرصے سے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے مالی وسائل اپنے ہیکرز کی طرف سے بیرون ملک سائبر حملوں کے ذریعے حاصل کرتا آیا ہے۔ ان حملوں میں ناصرف بڑے بڑے بینکوں کے آن لائن نظاموں کی ہیکنگ کی گئی بلکہ اس دوران بہت مہنگی کرپٹو کرنسی کی تجارت کرنیوالے کاروباری اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *