Fri. Aug 23rd, 2019

جان بچا کر ممبئی پہنچنے والا دھاڑیں مار کر رونے لگا، بھارتی فوجی خواتین کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے،کشمیر کی وجہ سے دو ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے، جنگ سے آدھی دنیا متاثر ہوگی۔حریت رہنماء یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہابھی میرے جاننے والا کا بیٹا جان بچا کر ممبئی پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ممبئی میں وہ چیخیں مار مار کر رو رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، مقبوضہ کشمیر قبرستان بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ
کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے، خواتیں کو گھروں سے گھسیٹ کر ریپ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی خواتین کا ریپ کر کے قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام سڑکوں پر نکلے، مقبوضہ کشمیر میں اس صدی کو سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے چند لوگ بچ کر دوسرے شہروں میں چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسرے شہروں میں جانے والے کشمیری بتا رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔مشال ملک نے کہاکہ میرے خاوند کو موت کے سیل میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان تمام بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات توڑ چکا ہے، کشمیر کی وجہ سے دو ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے، اس جنگ سے آدھی دنیا متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے لئے کھڑے ہوجائیں اور دنیا کو بچائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *