Wed. Jun 19th, 2019

بلوچستان کے علاقے حب میں اندوہناک حادثہ، 25 مسافر زندہ جل گئے

حب: بلوچستان کے علاقے بیلہ میں ٹریفک حادثہ، کوچ میں آگ لگنے سے 25 مسافر جھلس کر جاں بحق، حادثے کے بعد مزدا ٹرک میں لوڈ سمگل شدہ ایرانی پٹرول اور ڈیزل کے ڈرموں کی وجہ سے دھماکے سے آگ لگ گئی۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق کراچی سے مسافر کوچ پنجگور جا رہی تھی کہ بیلہ کراس کے مقام پر مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہو گیا جس سے کوچ بے قابو ہو کر مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزدا ٹرک میں لوڈ ایران سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل کے ڈرموں سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے سے 25 مسافر کوچ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئے. زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم علاقے میں فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھائی گھنٹے بعد کوچ میں لگی آگ پر قابو پایا۔

زخمیوں کو فوری طور پر بیلہ اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچانے کی ہدایت جاری کیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کو حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *