Thu. Jul 18th, 2019

تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات میں شدت

لاہور : پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں دوریاں کم نہ ہو سکیں۔ سپیکر کی رولنگ نظر انداز کرنے پر چودھری پرویز الٰہی حکومت سے پھر ناراض ہو گئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اجلاس چھوڑ کر اسلام آباد چلے گئے۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے حکومت کو سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ پر میڈیا سےقبل اراکین کو بریفنگ دینے کی رولنگ دی تھی۔ حکومت نے گزشتہ روز سپیکر کی رولنگ کے برخلاف میڈیا کو اراکین اسمبلی سے قبل ہی رولنگ دی تھی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی جلد وزیراعظم سےملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں دونوں پارٹیوں میں تعلقات کار زیر غور آئیں گے جبکہ مسلم لیگ( ق) اپنے تحفظات کااظہار وزیراعظم سے کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *